ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ کا مرچ پور معاملہ: قصور واروں کی عرضی ہائی کورٹ میں خارج

ہریانہ کا مرچ پور معاملہ: قصور واروں کی عرضی ہائی کورٹ میں خارج

Sat, 25 Aug 2018 00:51:16    S.O. News Service

جاٹ طبقہ کے لوگوں نے والمیکی طبقہ کے لوگوں کے گھروں پرجان بوجھ کر حملہ کیا : عدالت 
نئی دہلی،24 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہریانہ کے مرچ پور میں 2010میں دلتوں کے گھر جلانے کے معاملہ میں ٹرائل کورٹ کے ذریعہ ملزمان کو قصور وار قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر عرضی دہلی ہائی کورٹ نے خارج کر دی۔

عدالت نے کہا کہ جاٹ طبقہ کے لوگوں نے بالمیکی طبقہ کے لوگوں کے گھروں پر جان بوجھ کر حملہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 2011میں اس معاملہ میں دہلی کی روہنی عدالت نے قصوروار قرار دیئے گئے 15ملزمان میں سے گھرجلانے والے تین کو عمر قید اور آتشزنی کے 5قصور واروں کو پانچ پانچ سال قید سمیت 20۔20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ روہنی عدالت کے فیصلہ کے خلاف ملزمان نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ واقعہ 2010کا ہے جب ہریانہ کے مرچ پور علاقہ میں 70سال کے دلت بزرگ اور اسکی بیٹی کو زندہ جلا دیا تھا۔ اس کے بعد گاؤں کے دلتوں نے ہجرت کر لیا تھا۔ اس واقعہ کی سماعت سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہریانہ سے دہلی کر دی گئی تھی۔ 
 


Share: